سنڈیوں کی تلفی کیلئے باغات میں گرے ہوئے پھلوںکو فوری اکٹھا کرکے کسی دوسری جگہ زمین میں دبانے کی ہدایت

جمعرات 29 جون 2017 14:51

سنڈیوں کی تلفی کیلئے باغات میں گرے ہوئے پھلوںکو فوری اکٹھا کرکے کسی ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء)زمین پر گرے ہوئے ترشاوہ پھل مکھیوں کی افزائش نسل کا موجب بننے لگے ہیں لہٰذا باغبانوںکو پھل کی مکھی کے حملہ سے بچائو اور سنڈیوں کی تلفی کیلئے باغات میں گرے ہوئے پھلوںکو فوری اکٹھا کرکے کسی دوسری جگہ زمین میں دبانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ صحت مند پھلوں کو مکھیوں کے حملہ اور نقصان سے بچایاجاسکے۔

(جاری ہے)

شعبہ ہارٹیکلچر ایوب ریسرچ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے بتایاکہ ترشاوہ پھلوں کے متاثرہ درختوں کے نیچے فوری ہلکی گوڈی کرنے سے مکھی کا پیوپا سورج کی روشنی میں تلف ہو جاتاہے تاہم نر مکھی کے تدارک کیلئے میتھائل بوجینال کے 5جنسی پھندے فی ایکڑ بھی لگائے جاسکتے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ مادہ مکھی کا تدارک پروٹین ہائیڈرولائزیٹ کے استعمال سے بھی کیاجاسکتاہے۔ انہوںنے کہاکہ باغبان پٹ سن کی پرانی بوریوں کے ٹکڑوں کو شیرے میں بھگو کر ان کے اوپر ٹرائی کلوروفان کا دھوڑا کریں اور باغ میں سایہ دار جگہوں پر پھیلا دیں کیونکہ اس عمل سے پھل کی مکھی کے تدارک میں مددملنے سمیت پھل کی کوالٹی بہترہوگی ۔