سٹیٹ بینک سمیت تمام کمرشل بینک کھل گئے

جمعرات 29 جون 2017 14:48

سٹیٹ بینک سمیت تمام کمرشل بینک کھل گئے
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء)سٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت تمام کمرشل بینک اور مالیاتی ادارے عید الفطر کی تعطیلات کے بعد جمعرات کو کھل گئے جبکہ جمعرات کے روز بینکوں میں لین دین کے لیے آنیوالے کھاتہ داروں اور بینک صارفین کا زبر دست رش رہا، وفاقی حکومت کی جانب سے عید الفطر پر 26 جون بروز سوموار سے 28جون بروز بدھ تک3تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھاجس کے باعث بینک اور مالیاتی ادارے عید کی تعطیلات کے بعد جمعرات کے روز دوبارہ کھل گئے،جمعرات کے روز بینک کھلتے ہی عوام کا زبر دست رش دیکھنے میں آیا ۔