مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس،

پارا چنار اور کوئٹہ دھماکوں کے شہداء اور احمد پور شرقیہ میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی ، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی

جمعرات 29 جون 2017 14:48

مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی زیر صدارت جمعرات کو یہاں اجلاس منعقد ہوا جس میں پارا چنار اور کوئٹہ دھماکوں کے شہداء اور احمد پور شرقیہ کے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ قوم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ وزارت اطلاعات میں منعقدہ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات سردار احمد نواز سکھیرا کے علاوہ وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔