پاکستان اسلام کے نام پرمعرض وجود میں آیا ‘اسلام کی بالادستی سے ہی عدل وانصاف قائم ہو سکتا ہے ‘تحریک آزادی کشمیر نازک مرحلے سے گزر رہی ہے ‘پاکستان کی قیادت کشمیری لیڈر شپ کو اعتماد میں لے کر ازسرنو کشمیر پالیسی کا تعین کرے

ممبر اسلامی نظریاتی کونسل آزاد کشمیر وجمعیت علماء جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل مولانا امتیاز احمد صدیقی کی بات چیت

جمعرات 29 جون 2017 14:43

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) ممبر اسلامی نظریاتی کونسل آزاد کشمیر وجمعیت علماء جموں وکشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا امتیاز احمد صدیقی نے کہا ہے کہ ملک پاکستان اسلام کے نام پرمعرض وجود میں آیا اس ملک میں اسلام کی بالادستی کے زریعہ سے عدل وانصاف قائم ہو سکتا ہے تحریک آزادی کشمیر اس وقت انتہائی نازک مرحلے سے گزر رہی ہے پاکستان کی قیادت کشمیری لیڈر شپ کو اعتماد میں لے کر ازسرنو کشمیر پالیسی کا تعین کریں مقبوضہ کشمیر کے نوجوان برہان وانی کے طریقے پر چل نکلے ہیں آزادی کی منزل تک پہنچے بغیر کشمیری اپنا سفر روک نہیں سکتے استقامت پاکستان کے لیے اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے تمام تر قوتوں کو متعد ہو کر باطل کا مقابلہ کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت ہداباری جامع مسجد دیار حبیب میں عید الفطر کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ممبر اسلامی نظرایاتی کونسل آزاد کشمیر وجمعیت علماء جموں وکشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا امتیاز احمد صدیقی نے کہاکہ عید تمام انسان برابری اور مساوات اور اخوت کا درس دیتی ہے معاشرے کے اندر سے فرقہ واریت اسبیت ختم کر کے بحیثیت مسلمان معاشرے کی تعمیر کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ تمام مسلمان ممالک کو چائیے کہ وہ آپس میں اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمنان اسلام کا مقابلہ کریں مغربی ممال اس وقت مسلمان ممالک اور ایٹمی طاقت پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا اس کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی پاکستان کی حفاظت کشمیر کا بچہ بچہ دینے کے لیے کٹ مرنے کے لیے تیار ہے پاکستان میں ردلفصاد آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہوئے مسلح افواج پاکستان کی جرت بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی کشمیر کے حوالے سے دوٹوک پالیسی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :