پاکپتن، دو مختلف واقعات میں چار افراد کو شدید زخمی کر دیا گیا

جمعرات 29 جون 2017 14:40

پاکپتن، دو مختلف واقعات میں چار افراد کو شدید زخمی کر دیا گیا
پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) دو مختلف واقعات میں چار افراد کو شدید زخمی کر دیا گیا۔ پہلے واقعہ میں عدالت میں دیوانی دعوی کرنے پر پانچ مسلح ملزموں مشتاق وغیرہ نے فائرنگ کرکے چک 35-sp کے محمد عباس کے دو بیٹوں ظہیر عباس اور صغیر عباس کو شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

دوسرے واقعہ میں رقم کے لین دین کے تنازعہ پر پانچ ملزموں محمد یوسف وغیرہ چک 19-SPکے محمد یونس کے گھر میں داخل ہو گئے اور محمد یونس اور اس کے بیٹے جواد یونس کو سوٹوں سے شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :