پارا چنار متاثرین کا دھرنا 7ویں روز میں داخل ، کاروباری مراکز ا ورتعلیمی ادارے بدستور بند

جمعرات 29 جون 2017 14:34

پارا چنار متاثرین کا دھرنا 7ویں روز میں داخل ، کاروباری مراکز ا ورتعلیمی ..
پارا چنار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) پاراچنار دھماکوں کے متاثرین کا ساتویں روز بھی دھرنا ، تمام کاروباری اور تعلیمی ادارے بدستور بند ہیں ، کئی شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پارا چنار دھماکے کے متاثرین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج جاری ہے ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ انہیں مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

مختلف دیہات سے کفن پوش مظاہرین بھی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ، کاروباری اور تعلیمی ادارے بدستور بند ہیں ، دھرنا کمیٹی کے ارکان ، ممبران اسمبلی ، سینٹرز اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ 23 جون کو پارا چنار میں خود کش حملے کے دوران 67 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے ، دھماکے میں 300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :