بابراعوان سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ‘بذریعہ ڈاک اپنا استعفیٰ چیئرمین سینٹ کو بھجوا دیا

جمعرات 29 جون 2017 14:34

بابراعوان سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ‘بذریعہ ڈاک اپنا استعفیٰ چیئرمین ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق رہنما بابراعوان سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق رہنما بابراعوان سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کوبذریعہ ڈاک بھجوادیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کاکہناہے کہ بابراعوان کی جانب سے استعفیٰ میں وجوہات تحریر نہیں کی گئیں۔

بابر اعوان نے استعفے کے متن میں لکھا ہے کہ میں اپنی مرضی سے آرٹیکل 64 ایک کے تحت مستعفی ہو رہا ہوں، سینیٹ کی نمائندگی میرے لیے اعزاز رہی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پیپلز پارٹی کے سابق رہنما بابر اعوان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔انہوں نی21 سال کی رفاقت کے بعد پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا۔

متعلقہ عنوان :