پارا چنار میں معصوم لوگوں کے احتجاج پرگولیاں چلائی گئیں‘وزیراعظم نواز شریف کو خود پاراچنار جاکر جائزہ لینا چاہیے ‘ میں اپنی پارٹی کی طرف سے دھرنے میں شامل ہوا ‘معاملے پر جوڈیشل اکیڈمی انکوئری ہونی چاہیے‘امدادی معاوضہ دینے میں دیگر صوبوں کی نسبت تفریق نہ رکھی جائے

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر کی بات چیت

جمعرات 29 جون 2017 14:34

پارا چنار میں معصوم لوگوں کے احتجاج پرگولیاں چلائی گئیں‘وزیراعظم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پارا چنار مین معصوم لوگوں نے احتجاج کیا تو ان پر گولیاں چلائی گئیں،وزیراعظم نواز شریف کو خود پاراچنار جاکر جائزہ لینا چاہیے ، میں اپنی پارٹی کی طرف سے دھرنے میٖںٖ شامل ہوا ہوں ، اس معاملے پر جوڈیشل اکیڈمی انکوئری ہونی چاہیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو مجلس وحدت مسلمین نے نیشنل کلب کے باہر پاراچنار دہشتگردی واقعہ کے خلاف دھرنا دیا۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے سینیٹرفرحت اللہ بابر نے بھی دھرنے میں شرکت کی۔اس موقع پر سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا میں اپنی پارٹی کی جانب سے دھرنے میں شامل ہوا ہوں ۔ آج پارٹی قیادت پارا چنار گئی لیکن انہیں وہاں اترنے نہیں دیا گیا۔پاراچنار میں معصوم لوگوں نے احتجاج کیا توان پر گولیاں چلائی گئیں۔میں اپنی پارٹی کی طرف سے اس واقعہ کی بھرپور مذمت کرتا ہوں ۔ وزیراعظم نواز شریف کو خود جاکر جائزہ لینا چاہیے۔اس معاملے پر جوڈیشل انکوئری ہونی چاہیے۔ امدادی معاوضہ دینے میں دیگر صوبوں کی نسبت تفریق نہ رکھی جائے

متعلقہ عنوان :