سابق چیئرمین نیب محمد امجد کی پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کے سامنے پیشی‘بیان ریکارڈ کروا یا

جے آئی ٹی نے سابق چیئرمین نیب سے تقریباً دو گھنٹے تک سوالات کئے

جمعرات 29 جون 2017 14:34

سابق چیئرمین نیب محمد امجد کی پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) سابق چیئرمین نیب جنرل (ر) محمد امجد نے پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا‘ جے آئی ٹی نے سابق چیئرمین نیب سے تقریباً دو گھنٹے تک سوالات کئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم کی جانے والی جے آئی ٹی کا اجلاس واجد ضیاء کی سربراہی میں ہوا جس میں سابق چیئرمین نیب محمد امجد پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ جے آئی ٹی نے سابق چیئرمین نیب سے تقریباً دو گھنٹے تک سوالات کئے۔ محمد امجد مشرف دور میں چیئرمین نیب تھے تو انہوں نے حدیبیہ پیپر ملز اسکینڈل کی تحقیقات کی تھیں۔