وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی زیر صدارت پارا چنار ‘کوئٹہ دھماکوں کے شہدا اور احمد پور شرقیہ کے افسوسناک واقہ میں جاں بحق افراد کے حوالے سے تعزیتی اجلاس کا انعقاد

مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی‘زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دُعا

جمعرات 29 جون 2017 14:34

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی زیر صدارت پارا چنار ‘کوئٹہ دھماکوں ..
سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کی زیر صدارت وزارت اطلاعات میں تفریتی اجلاس ہوا،اجلاس میں پارا چنار کوئٹہ دھماکوں کے شہدا اور احمد پور شرقیہ کے افسوسناک واقہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ،جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دُعاکی گئی۔جمعرات کو وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی زیر صدارت وزارت اطلاعات میں تفریتی اجلاس ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پارا چنار اور کوئٹہ دھماکو کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کے دُعا کی گئی ۔اجلاس میں احمد پور شرقیہ کے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے بھی فاتحہ خوانی کی گئی۔ تفریتی اجلاس میں احمد پور شرقیہ کے زخمیوں کی بھی جلد صحت یابی کی دُعا کی گئی۔اس موقع پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات سردار احمد نواز سکھیرا اور وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :