مری میں چیئرلفٹ ٹوٹ کر کھائی میں جاگری10افراد ہلاک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 29 جون 2017 14:01

مری میں چیئرلفٹ ٹوٹ کر کھائی میں جاگری10افراد ہلاک
مری (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جون ۔2017ء) مری میں چھراپانی کے قریب چیئرلفٹ ٹوٹ کر گرگئی، حادثے میں 10افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ابتدائی اطلاعات کے چیئرلفٹ بنواڑی اورچھراپانی کے قریب بنواڑی گاوں میں لفٹ ٹوٹ کر کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔چھرہ پانی کے قریب بنواڑی گاوں کو مرکزی شاہراہ سے ملانے کیلئے مقامی لوگوں نے لفٹ لگا رکھی تھی۔

(جاری ہے)

لوگ حسب معمول لفٹ کے ذریعے اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھے کہ اچانک رسی ٹوٹنے سے لفٹ سیکڑوں گہری فٹ کھائی میں جا گری۔حادثے کے بعد مقامی افراد نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو نکالنے کے لیے اقدامات شروع کردیئے، لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طبی عملے نے 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ واقعے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :