بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر رگھو رام کو دفتر خارجہ طلبی ،ْ

لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ کیخلاف احتجاج

جمعرات 29 جون 2017 14:31

بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر رگھو رام کو دفتر خارجہ طلبی ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر رگھو رام کو دفتر خارجہ طلب کر کے لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ۔

(جاری ہے)

رگھو رام کو دفتر خارجہ بلا کر انہیں بھارتی فائرنگ کے بعد علاقے کے عوام میں پھیلنے والے خوف و ہراس اور سرحد پر بڑھنے والی کشیدگی سے آگاہ کیا گیا ۔ پاکستان کی جانب سے نہتے اور معصوم عوام پر کی جانے والی فائرنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ۔