کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر گاڑی الٹنے سے سگے بھائی جاں بحق ،ْتین زخمی

جمعرات 29 جون 2017 14:31

کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر گاڑی الٹنے سے سگے بھائی جاں بحق ،ْتین زخمی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر گاڑی الٹنے سے سگے بھائی جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق مستونگ روڈ پر ایک گاڑی شہر کی جانب آرہی تھی کہ اچانک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے باعث 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں جاں بحق افراد کی پہچان لیاقت اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے جو سگے بھائی ہیں ۔

(جاری ہے)

زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔ ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :