بابر اعوان سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ،ْ

استعفیٰ سپریم کورٹ سے بذریعہ ڈاک چیئر مین سینٹ کو بھجوایا گیا میں اپنی مرضی سے آرٹیکل 64 ایک کے تحت مستعفی ہو رہا ہوں ،ْبابر اعوان کا موقف

جمعرات 29 جون 2017 14:31

بابر اعوان سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما بابر اعوان سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق بابر اعوان نے اپنا استعفیٰ سپریم کورٹ سے بذریعہ ڈاک چیئرمین سینیٹ کو بھجوا دیا ہے۔

(جاری ہے)

استعفے میں مستعفی ہونے کی وجوہات تحریر نہیں کی گئیں۔ استعفے کے متن میں بابر اعوان نے لکھا کہ میں اپنی مرضی سے آرٹیکل 64 ایک کے تحت مستعفی ہو رہا ہوں ،ْسینیٹ کی نمائندگی میرے لیے اعزاز رہی۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے سابق رہنما بابر اعوان نے کچھ دن قبل پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔