بھکر ،ْ آئل ٹینکر لیک ہونے پر ڈرائیور ،ڈپو انتظامیہ، ہوٹل مالک کے خلاف مقدمہ

جمعرات 29 جون 2017 14:31

بھکر ،ْ آئل ٹینکر لیک ہونے پر ڈرائیور ،ڈپو انتظامیہ، ہوٹل مالک کے ..
بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) کوٹلہ جام میں لیک ہونے والے آئل ٹینکر کے ڈرائیور سمیت ڈپو انتظامیہ اور ہوٹل مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کوٹلہ جام میں مقامی ہوٹل پر پارک لوڈ آئل ٹینکر لیک ہو گیا اور تیل بہنا شروع ہوگیا جس کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ و دیگر متعلقہ اداروں نے موقع پر پہنچ کر حالات کنٹرول کر لیے اور دیگر گاڑیوں اور افراد کا وہاں داخلہ بند کردیا۔ بعدازاں معاملہ کی مکمل انکوائری کے بعد ہوٹل مالک،ٹرک ڈرائیور اورکوٹلہ جام آئل ڈپو انتظامیہ کو اس واقعہ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے تھانہ صدر بھکر میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :