کراچی میں بارش ،ْ کرنٹ لگنے سے 4افراد جاں بحق

موٹر سائیکل پھسلنے کے باعث ایک درجن سے زائد افراد زخمی

جمعرات 29 جون 2017 14:28

کراچی میں بارش ،ْ کرنٹ لگنے سے 4افراد جاں بحق
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) کراچی میں سخت گرمی اور حبس کے بعد بارش کے باعث کرنٹ لگنے سی4افراد جاںبحق ہوگئے جبکہ موٹر سائیکل پھسلنے کے باعث ایک درجن سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ تھانے کی حدود لیاری میراں ناکہ کے قریب کرنٹ لگنے سے 18سالہ بابر ولد علی ڈنو جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

اورنگی ٹائون ڈبہ موڑ چشتی نگرمیں واقع گھر میں کرنٹ لگنے سے 17سالہ دانیال ولد شوکت جاں بحق ہوگیا جسے عباسی ہسپتال لایا گیا جہاں سے ورثا بغیر ضابطے کی کارروائی لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔

ایس ایچ او جیکسن تھانہ شعور خان کے مطابق کیماڑی کے علاقے ڈاک کالونی میں 16 سالہ گل نواز جب گلی سے گزر رہے تھے تو بجلی کے کھلے تار کے باعث کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے ،ْ لاش ریسکیو اداریکے رضاکاروں نے ہسپتال منتقل کی تاہم فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی۔ابراہیم حیدری کے علاقے میں کرنٹ لگنے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا جسکی لاش جناح ہسپتال لائی گئی تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی کوئی کارروائی نہیں کرائی گئی۔