جے آئی ٹی ،ْ سابق چیئرمین نیب نے بیان ریکارڈ کرادیا

جمعرات 29 جون 2017 14:28

جے آئی ٹی ،ْ سابق چیئرمین نیب نے بیان ریکارڈ کرادیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) سابق چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید محمد امجد نے جے آئی ٹی کے روبرو اپنا بیان قلمبند کرادیا۔سابق چیئرمین نیب سید محمد امجد جوڈیشل اکیڈمی اسلام آبادمشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو بیان ریکارڈ کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے جے آئی ٹی کو حدیبیہ پیپر ملز کیس کی تحقیقات آگے نہ بڑھنے سے آگاہ کیا۔

جے آئی ٹی نے وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور دونوں بیٹوں حسین نواز، حسن نوازکو جولائی کے پہلے ہفتے میں پیش ہونے کے باضابطہ سمن جاری کیے ہوئے ہیں جبکہ وزیراعظم کے کزن طارق شفیع کو بھی 2جولائی کو تیسری مرتبہ پیشی کے لئے سمن جاری کیا گیا ہے۔جے آئی ٹی نے مریم نواز کو پیشی پرلندن فلیٹس، بیرون ملک دیگر کاروبار کی تفصیلات اور دستاویزات ساتھ لانے کا کہاہے ۔

متعلقہ عنوان :