مری حادثہ ، پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا اظہار افسوس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 جون 2017 14:00

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جون 2017ء) : مری میں کیبل لفٹ ٹوٹنے اور 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر پر پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایسا حادثہ افسوسناک ہے۔ مستقبل میں ایسے حادثات ست بچنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے کے ذمہ داران کا تعین کر کے انہیں سخت سزا دی جائے ۔ پارٹی چئیرمین نے حادثے میں متاثر افراد سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔