Live Updates

حریت فورم کی میر واعظ عمر فاروق کی گھر میں مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی مذمت

آزادی پسند رہنمائوںکو عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کی اجازت نہ دینا دینی معاملات میں صریحاً مداخلت ہے، ترجما

جمعرات 29 جون 2017 14:28

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم نے اپنے چیئرمین میرواعظ محمد عمر فاروق کی گھر میں مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ میر واعظ کو گزشتہ ایک ہفتے سے سرینگر میں اپنے گھر میں محصور کرکے انکی سیاسی ،سماجی اور دینی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ میر واعظ سمیت دیگر آزادی پسند رہنمائوںکو عید الفطر کی نماز بھی نہیں پڑھنے دی گئی جو دینی معاملات میں صریحاً مداخلت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ جان بوجھ کو حالات کو ابتری کی طرف لے جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جبر و استبداد کے طرح طرح کے ہتھکنڈوں کے انتہائی سنگین نتائج برآمد ہونگے۔ ترجمان نے مختار احمد وازہ، انجینئر ہلال احمد وار اور دیگر مزاحمتی رہنمائوں اور کارکنوں کی بھی گھروں ، تھانوں ، جیلوں میں مسلسل نظر بندی کی بھی شدید مذمت کی۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :