وزیر اعظم نواز شریف اور فیملی کی ٹیکس تفصیلات ایف بی آر کو بھجوا دی گئیں۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 جون 2017 13:47

وزیر اعظم نواز شریف اور فیملی کی ٹیکس تفصیلات ایف بی آر کو بھجوا دی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جون 2017ء) : وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کی ٹیکس تفصیلات ایف بی آر کو بھجوا دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے فیملی کے ساتھ ساتھ اسحاق ڈار اور طارق شفیع کی ٹیکس تفصیلات بھی بھیجی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو 1990سےاب تک کی ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔ حدیبیہ پیپر ملز سے متعلق ٹیکس کی مزید تفصیلات بھی دی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ انکم ٹیکس آفس کے ایک سیکشن میں چھٹی والےدن بھی کام جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :