مری: چھرہ پانی سے بنواڑی جانے والی کیبل لفٹ ٹوٹ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 جون 2017 13:45

مری: چھرہ پانی سے بنواڑی جانے والی کیبل لفٹ ٹوٹ گئی
مری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جون 2017ء) : مری میں چھرہ پانی سے بنواڑی جانے والی کیبل لفٹ ٹوٹ گئی ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں متعدد افراد زخمی ہیں۔ ابتدائی طور پر 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت یہ کیبل لفٹ بنائی ہوئی تھی جس کی رسی ٹوٹ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :