رسالپورمیں حج ٹریننگ 2جولائی کوشروع ہوگی

جمعرات 29 جون 2017 14:26

رسالپورمیں حج ٹریننگ 2جولائی کوشروع ہوگی
نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) رسالپورنوشہرہ میں حج ٹریننگ دوجولائی کوقاضی بلڈنگ میں شروع ہوگی،ٹریننگ صبح آٹھ بجے شروع ہوگی،مردوں کوحج ٹریننگ حاجی قاضی ظفردینگے جبکہ خواتین کوحج ٹریننگ مسزقاضی ظفردیگی،ٹرینرحاجی قاضی ظفرنے حج پرجانے والے تمام مردوں اورخواتین کودوجولائی کوٹریننگ سیشن میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ وقت کی پابندی بہت ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :