مسلم لیگ (ن)کے مخلص اورنظریاتی کارکنوں کوکسی صورت میں تنہانہیں چھوڑینگے ،عبدالستارخلیل

جمعرات 29 جون 2017 14:26

مسلم لیگ (ن)کے مخلص اورنظریاتی کارکنوں کوکسی صورت میں تنہانہیں چھوڑینگے ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء)پاکستان مسلم لیگ (ن)ضلع پشاورکے صدرعبدالستارخلیل نے کہاہے کہ پارٹی قائدین بہت جلد صوبے کے مختلف اضلاع کے دورے کرکے پارٹی کومزیدمستحکم کرنے کیلئے تمام کارکنوں کواعتماد میںلینگے،پارٹی کے نظریاتی اورمخلص کارکنوںنے مشکل ترین وقت میں جوقربانیاں دی ہیں اس کی مثال ملک کی تاریخ میں نہیں ملتی ،مسلم لیگ (ن)کے مخلص اورنظریاتی کارکنوں کوکسی صورت میں تنہانہیں چھوڑینگے ان کے جائز مقام کیلئے ہرسطح پرآوازاٹھائیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے حجرہ پشتخرہ میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں انجینئرعمرفاروق ،راشدمحمود خان ،شرافت خان ،ملک نواب سمیت دیگررہنمائوں نے شرکت کی۔