عیدالفطرکی تعطیلات ختم ،دفاترکھل گئے، پشاورکے رونقیں بحال

جمعرات 29 جون 2017 14:24

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء)عیدالفطرکے تعطیلات کے بعد پشاورمیں قائم سرکاری دفاتر،فاٹاسیکرٹریٹ اورمختلف نجی اداروں کے دفاترآج (جمعرات) کے روز سے باقاعدہ طورپرکھل گئے ہیں،عیدالفطرکیلئے سرکاری اورغیرسرکاری محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں 26جون سے 28جون تک تھی،دفاترکھلنے سے پشاورکی رونقیں بھی بحال ہوگئی ہے کیونکہ عیدالفطرکے موقع پربیشترملازمین کاتعلق دوردراز علاقوں سے تھاجواپنے آبائی علاقوں کومنتقل ہوگئے تھے تاہم سرکاری چھٹیاں ختم ہونے کے بعد وہ دوبارہ اپنے متعلقہ دفاتروںکوواپس آگئے ہیں جس کی وجہ سے پشاورکی رونقیں بھی بحال ہوئی اور شہرکے سڑکوں پر ٹریفک کی گہماگہمی بھی بحال ہوگئی ہے ۔