اوباما اپنے خاندان کے ہمراہ چھٹیاں منانے انڈونیشیا پہنچ گئے

جمعرات 29 جون 2017 14:21

اوباما اپنے خاندان کے ہمراہ چھٹیاں منانے انڈونیشیا پہنچ گئے
جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2017ء) سابق امریکی صدر براک اوباما اور ان کا خاندان اچھٹیاں منانے انڈونیشیا چلے گئے جہاں وہ اپنی چھٹیاں کشتی رانی اور خانقاہوں کے دورے کرتے ہوئے گزار ے گیں ۔گزشتہ روز وہ اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کے ہمراہ انھوں نے جاوا میں قدیم بودھ خانقاہ گئے اور اس کے بعد بالی جزیرے پہنچے۔

(جاری ہے)

براک اوباما انڈونیشیا میں ایک معروف شخصیت ہیں اور انڈونیشیا میں ان کی چھٹیوں کے دن کو ذرائع ابلاغ میں خاصی جگہ دی جاتی ہے۔سابق امریکی صدر نے بچپن میں چار سال انڈونیشیا میں گزارے تھے۔وہ چھ سال کی عمر میں اپنی والدہ کے ہمراہ انڈونیشیا منتقل ہوئے تھے جب ان کی والدہ نے ان کے کینین شوہر سے شادی کے خاتمے کے بعد ایک انڈونیشین مرد سے شادی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :