کوئٹہ:ڈبل سواری اوراسلحہ کی نمائش پرپابندی میں توسیع

جمعرات 29 جون 2017 14:21

کوئٹہ:ڈبل سواری اوراسلحہ کی نمائش پرپابندی میں توسیع
کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2017ء)ضلع کوئٹہ میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحے کی نمائش پر پابندی میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کینوٹیفکیشن کے مطابق مدت پوری ہونے پر پابندی میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی اور اب یہ پابندی 26جولائی تک عائد رہے گی۔ڈبل سواری اوراسلحہ کی نمائش پر پابندی 26مئی کوعائد کی گئی تھی، دفعہ 144کے تحت عائد پابندی کی مدت 26جون کو پوری ہوگئی تھی۔