اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

گولیوں کا نشانہ بننے والا فلسطینی مسلح تھا اور وہ فوج پر حملے کی کوشش کررہا تھا،صہیونی فوج کا الزام

جمعرات 29 جون 2017 14:21

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید
یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2017ء) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغرب کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

(جاری ہے)

صہیونی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ کہ گولیوں کا نشانہ بننے والا فلسطینی مسلح تھا اور وہ فوج پر حملے کی کوشش کررہا تھا۔فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو ایک آپریشن کے دوران اس وقت گولیاں ماریں جب فوج کو اس کی طرف سے حملے کا خطرہ محسوس ہوا۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے اس واقعے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :