حماس نے مصر اور غزہ کے درمیان سکیورٹی بفرزون قائم کردیا

بفر زون کا مقصد سرحد پار دراندازی کو روکنے کیلئے موثر اقدامات کرنا ہیں،فلسطینی سیکرٹری داخلہ

جمعرات 29 جون 2017 14:20

حماس نے مصر اور غزہ کے درمیان سکیورٹی بفرزون قائم کردیا
رم اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2017ء) فلسطینی تنظیم ’حماس‘ نے مصر اور غزہ کے درمیان سرحد پر سرحد پار دراندازی روکنے کے لیے 12 کلو میٹر کے علاقے پر سکیورٹی بفر زون کے قیام کے قیام پر کام شروع کردیا ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں حماس کے زیرانتظام وزارت داخلہ و نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے حکام نے 12 کلو میٹر طویل اور 100 میٹر چوڑا بفر زون قائم کرنے کے لیے کام کا آغاز کیا ہے۔

بفر زون کے قیام کا مقصد سرحد پار ہونے والی دراندازی کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کرنا ہیں۔ اس ضمن میں جگہ جگہ کنٹرول ٹاور قائم کرنے کے ساتھ ساتھ خفیہ کیمرے بھی لگائے جائیں گے تاکہ سرحد پار منشیات کی اسمگلنگ روکنے اور اشتہاریوں کے فرار کو روکا جاسکے۔حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بفرو زون کے قیام کا فیصلہ حال ہی میں حماس کی قیادت کے دورہ مصر کے دوران سکیورٹی سے متعلق طے پائے دو طرفہ معاہدے معاہدے کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

غزہ میں فلسطینی سیکرٹری داخلہ توفیق ابو نعیم کا کہنا ہے کہ بفر زون جلد ہی ممنوعہ فوجی علاقہ قرار دیا جائے گا۔ بفر زون کے قیام کا مقصد سرحد پر مانیٹرنگ کی سہولت، منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام اور اشتہاریوں کے مصر فرار کو روکنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بفر زون کا قیام مصر کے لیے پیغام ہے کہ حماس مصر کی قومی سلامتی اور فلسطینی قومی سلامتی میں کوئی فرق نہیں رکھتی۔ حماس مصر کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دے گی اور غزہ کی سرزمین کو مصر کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :