لاہور،معرو ف کالم نگار منو بھائی علالت کے باعث ہسپتال داخل

مداحوں سے صحت یابی کیلئے دعا کی خصوصی اپیل

جمعرات 29 جون 2017 14:20

لاہور،معرو ف کالم نگار منو بھائی علالت کے باعث ہسپتال  داخل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2017ء) معرو ف کالم نگار ، ادیب شاعر ، صحافی اور سندس فائونڈیشن کے سرپرست ’منو بھائی‘ کو علالت کے باعث ڈیفنس کے نجی ہسپتال میں داخل کر وا دیا گیا ہے معروف کالم نگار منوبھائی کو بلڈ پریشر اوردل کی دھڑکن غیر متوازی ہونے کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے جبکہ اہل خانہ کی جانب سے ان کے مداحوں سے منو بھائی کی صحت یابی کے لئے دعا کی خصوصی اپیل کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :