نواز شریف کو سی پیک او ر معاشی دھماکا کرنے کی سزا دینے کی سازش ہو رہی ہے،

خواجہ سعد رفیق کا ٹوئٹ

جمعرات 29 جون 2017 14:19

نواز شریف کو سی پیک او ر معاشی دھماکا کرنے کی سزا دینے کی سازش ہو رہی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2017ء) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نوازشریف کو سی پیک اور معاشی دھماکا کرنے کی سزا دینے کی سازش ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ 1999ئ میں نوازشریف کو عالمی طاقتوں نے ایٹمی دھماکا کرنے کی سزا دی اور اب بھی انہیں سی پیک او ر معاشی دھماکا کرنے کی سزا دینے کی سازش ہو رہی ہے۔’’عالمی طاقتوں کا کھیل پرانا ہے مگر کٹھ پتلیاں نئی ہیں‘‘۔انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مزید کہا کہ مشرف اور جسٹس ارشاد حسن جیسے لوگ کٹھ پتلیاں تھیں اور اب تاریخ اپنے آپ کو ایک بار پھر دہرا رہی ہے۔