موٹر وے پر تیز رفتار کیری ڈبہ بے قابوہوٹرک سے ٹکرا گیا ،ایک ہی خاندان کے تین بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

جمعرات 29 جون 2017 14:19

موٹر وے پر تیز رفتار کیری ڈبہ بے قابوہوٹرک سے ٹکرا گیا ،ایک ہی خاندان ..
حیدر آباد ٹائون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2017ء) موٹر وے پر تیز رفتار کیری ڈبہ بے قابوہوٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے تین بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق گئے ایک شدید زخمی ۔ حادثہ سالم انٹر چینج کے قریب پیش آ یا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کی صبح سبزہ زار لاہور کے رہائشی خاندان کے افراد کیر ی ڈبہ نمبرایل ای آئی 4155جو لاہور سے موٹر وے کے ذریعے مری سیر کیلئے جا رہے تھے کہ سالم انٹر چینج کے قریب کیری ڈبہ اور ٹرک میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میںزخمی ہونے والے علی رضا کی بہنیں نورین اور سدرہ جبکہ سدرہ کے تین بچے حمنا ، ھادیہ ، واسب جاں بحق ہو گئے ڈی ایس پی بھلوال ملک عثمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے جن کی نعشیں کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

پولیس تھانہ پھلروان نے ٹرک کو قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کر دیا۔

متعلقہ عنوان :