ماہ جولائی انوکھا مہینہ:ہفتہ ،اتوار اور پیر پانچ پانچ بار آئیں گے

جمعرات 29 جون 2017 14:18

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2017ء) ماہ جولائی انوکھا مہینہ پانچ ویک اینڈ ہوں گے ،ہفتہ میں تین دن پانچ پانچ بار آئیں گے۔تفصیل کے مطابق ماہ جولائی اس لیے بھی انوکھا مہینہ ہو گا کہ اس میں ہفتہ ، اتوار اور پیرکے دن پانچ پانچ بار آئیں گے۔

(جاری ہے)

یکم جولائی 8، 15،22اور 29جولائی کو ہفتہ کا دن ہو گا 2،9،16،23اور30جولائی کواتوار کا دن ہوگا ۔3،10، 17،24اور مہینے کے آخری دن31جولائی کو پیر کا دن ہو گا اس طرح ماہ جولائی کا آغاز ویک اینڈ اور اختتام بھی ویک اینڈ پر ہی ہوگا اس مہینے میں ہفتہ اتوار اور پیر کے دن پانچ پانچ بار آئیں گے۔