جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آف کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

جمعرات 29 جون 2017 14:18

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آف  کی حیثیت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2017ء) جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ جسٹس دوست محمد خان نے ان سے حلف لیا ۔

(جاری ہے)

عدالت عظمیٰ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کی حلف برداری تقریب جمعرات کو عدالت عظمیٰ میں منعقد ہوئی جس میں جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ قائم مقام چیف جسٹس سے یہ حلف جسٹس اعجاز افضل کی غیر موجودگی میں عدالت عظمیٰ کے جسٹس دوست محمد خان نے لیا ۔ اس موقع پر عدالت عظمیٰ کے ججوں اور رجسٹرار سمیت سینئر وکلاء اور اٹارنی جنرل آف پاکستان بھی موجود تھے ۔ خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب کے دورے پر ہیں ۔۔

متعلقہ عنوان :