پاکستان کا 70واں یوم آزادی، لندن کی بسیں پاکستانی ثقافت کے رنگ میں رنگ گئیں

جمعرات 29 جون 2017 14:16

پاکستان کا 70واں یوم آزادی، لندن کی بسیں پاکستانی ثقافت کے رنگ میں ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) پاکستان کی 70 سالہ یوم آزادی منانے کا ایک نیا انداز اپنایا گیا، پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے لندن کی بسوں کو روایتی انداز سے سجایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیاحت کے مرکز لندن میں چلنے والی بسوں پر بھی پاکستانی ثقافت کیرنگ چھا گئے۔پاکستان کیسترسال پورے ہونے پر بسیں پاکستانی بن گئیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستان کی آزادی کو 70 سال مکمل ہونے پر برطانیہ میں ’ابھرتا ہوا پاکستان‘ کے نام سے ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا، اس مہم میں برطانیہ کی ڈبل ڈیکر بسیں پاکستانی ثقافت کے رنگ میں رنگ گئیں۔سرخ ڈبل ڈیکر بسوں پر ایمرجنگ پاکستان اور لینڈ آف بیوٹی کی عبارت لکھی ہوئی ہے، جو دنیا کو خوبصورت پاکستان کا پیغام دے گا۔ جبکہ بانی پاکستانقائداعظم محمد علی جناح کی تصویر نمایاں ہے۔

متعلقہ عنوان :