معیاری کام کے باعث پرستاروں کے دلوں پر راج کرتی ہوں‘اداکارہ ہنی شہزادی

جمعرات 29 جون 2017 14:13

معیاری کام کے باعث پرستاروں کے دلوں پر راج کرتی ہوں‘اداکارہ ہنی شہزادی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) اسٹیج کی اداکارہ ہنی شہزادی نے کہا کہ دور حاضر کے کمرشل ڈراموں میں وہی دکھایا جارہا ہے جو تھیٹر ز آنے والے دیکھنا چاہتے ہیں ،اپنے معیاری کام کے باعث پرستاروں کے دلوں پر راج کرتی ہوں اور اسے بر قرار رکھنے کے لئے بھرپور محنت جاری رکھے ہوئے ہوں۔۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ اچھے اور معیار ی رقص سے اپنے پرستاروں کے دل جیتوں اور اس میں کامیاب بھی رہی ہوں ‘رقص کے علاوہ دوران ڈرامہ بھی رقص شامل کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔انہوں نے کہا کہ فنکار کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اسکی اداکاری یا رقص پرکسی کو کوئی اعتراض نہ ہو ۔