کراچی میں اسٹیج ڈرامہ ’’ نو بے بی نو ‘‘ دیگر ڈراموں کے مقابلے میں بازی لے گیا

جمعرات 29 جون 2017 14:12

کراچی میں اسٹیج ڈرامہ ’’ نو بے بی نو ‘‘ دیگر ڈراموں کے مقابلے میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں رائٹر و ڈائریکٹر جگن حیدر کا اسٹیج ڈرامہ ’’ نو بے بی نو ‘‘ دیگر ڈراموں کے مقابلے میں بازی لے گیا ۔

(جاری ہے)

طویل عرصے کے بعد اسٹیج ڈرامے میں کام کرنے والی اداکارہ سلومی ، شہزاد رضا ، لالہ رئوف ، چاند پوری ، شیبا بٹ اور ذوالقرنین حیدر سمیت اداکاروں کی دلکش پرفارمنس کے باعث فیملیوں کی بڑی تعداد ڈرامہ دیکھنے کے لئے آئی اور طویل عرصے کے بعد کراچی آرٹس کونسل میں عید الفطر پر بھرپور رونقیں بحال ہوئیں ۔

ڈرامے کی کامیابی پر پروڈیوسر طہارت علی خان نے کہا کہ کراچی کی تمام فیملیوں کا مشکور ہوں جو میرا صلاحی اور کامیڈی اسٹیج ڈرامہ دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں آئیں ، فیملیوں کے لئے اصلاحی ڈراموں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گااور ان سینئر اداکاروں کوبھی واپس لانے کی کوشش کروں گا جو اسٹیج ڈرامے سے مایوس ہو کر گھر بیٹھ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامے کی تمام ٹیم اور خاص طور پر ذوالقرنین حیدر کا مشکور ہوں جنہوں نے ڈرامے میں جان پیدا کر دی ۔

متعلقہ عنوان :