ْعید الفطر پر پنجاب بھر میں ہونیوالے اسٹیج ڈرامے بھرپور کامیاب ، ریکارڈ بزنس حاصل کر لیا

جمعرات 29 جون 2017 14:12

ْعید الفطر پر پنجاب بھر میں ہونیوالے اسٹیج ڈرامے بھرپور کامیاب ، ریکارڈ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) عید الفطر پر پنجاب بھر میں ہونے والے اسٹیج ڈرامے بھرپور کامیاب ، ریکارڈ بزنس حاصل کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر صوبائی دارلحکومت لاہور کے شالیمار تھیٹر میں اداکارہ نرگس اور آفرین پری ،تماثیل تھیٹر میں صوبیہ خان اور مہک نور الفلاح تھیٹر میں خوشبو ، ناز تھیٹر میں شیبا رانی ، لیلیٰ صدیقی اور فروزہ خان ،محفل تھیٹر میں ندا چوہدری چھائی رہیں ۔

ان اداکارائوں کی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے ڈرامہ بینوں کی بڑی تعداد نے پرفارمنس دیکھنے کے لئے ڈرامہ ہالوں کا رخ کیا ۔ اس کے علاوہ فیصل آباد ، ملتان ، راولپنڈی ، ساہیوال اور گوجرانوالہ کے تھیٹروں میں ہونے والے اسٹیج ڈراموں میں بھی شائقین کا بھرپور رش رہا اور ڈرامے شاندار بزنس حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔

متعلقہ عنوان :