نقل کرنے والا زندگی میں کبھی کامیاب نہیں ہوتا ‘ گلوکار عارف لوہار

کسی سے متاثر ہو کر گانا کوئی بری بات نہیں مگر اس کی نقل کرنا کسی طور پر بھی مناسب نہیں

جمعرات 29 جون 2017 14:12

نقل کرنے والا زندگی میں کبھی کامیاب نہیں ہوتا ‘ گلوکار عارف لوہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء)فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ کوئی کسی کی نقل نہیں کر سکتا ، نقل کرنے والا زندگی میں کبھی کامیاب نہیں ہوا کیونکہ نقل عقل کو کھا جاتی ہے ، انسان میں جو اپنی صلاحیتیں ہیں اس کو آزمانہ چاہیے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ کسی سے متاثر ہو کر گانا کوئی بری بات نہیں مگر اس کی نقل کرنا کسی طور پر بھی مناسب نہیں ۔

(جاری ہے)

فن ایک ایسا سمندر ہے جس کو پھیلانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور نہ ہی کسی استاد کا اپنا فن کم ہوتا ہے ۔ عارف لوہار نے کہا کہ موسیقی میں میرے آئیڈیل میرے والد تھے مگر میرے استاد ماسٹر جمیل تھے اور یہ ایسے استاد تھے جو تربیت میں کوئی کثر نہیں چھوڑتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ استاد سے تربیت کے بعد آگے فنکار کا اپنا کام شروع ہو جاتا ہے اور میں نے ان لوگوں کو ہی کامیاب دیکھا جنہوں نے استادوں سے تربیت حاصل کی ۔