سرگودھا، ضلع کچہری ریونیوریکارڈمیں لگنے والی آگ پر بل آخرقابوپالیاگیا

واقعے کی انکوائری کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوکی نگرانی میں چاررکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی

جمعرات 29 جون 2017 13:56

سرگودھا، ضلع کچہری ریونیوریکارڈمیں لگنے والی آگ پر بل آخرقابوپالیاگیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء)ضلع کچہری ریونیوریکارڈمیں لگنے والی آگ پر بل آخرقابوپالیاگیا۔ ڈپٹی کمشنرنے آگ لگنے کے واقعے کی انکوائری کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوطارق خان نیازی کی نگرانی میں ایک چاررکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جواپنی ابتدائی رپورٹ ایک ہفتہ میں پیش کرے گی اورتفصیلی رپورٹ محکمہ واپڈا،بلڈنگزاورفرانزک لیبارٹری کی رپورٹ کے بعدپیش کی جائے گی۔

کمیٹی دیگرارکان میں انچارج ریسکیو1122،کالونی اسسٹنٹ اورتحصیلدارسرگودھاشامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ اس ریکارڈروم میں 1850سے ریونیوریکارڈموجودتھا۔ریسکیوتین دن سے آگ بھجانے میں مصروف رہااوربل آخرآگ پرقابوپالیاگیا۔کمشنرسرگودھاڈویژن ندیم محبوب نے ڈپٹی کمشنرلیاقت علی اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوطارق خان نیازی کے ہمراہ جائے وقوعہ کاجائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کاپتانہیں چل سکا۔ کمشنرنے آگ لگنے کے واقعہ کاموقع پرجائزہ لیتے ہوئے آگ پرکنٹرول کیلئے کی گئی کوششوں پرڈپٹی کمشنر،اے ڈی سی آراورریسکیو1122کے کردارکوقابل ستائش قراردیتے ہوئے آگ بجھانے کاعمل آخری چنگاری تک جاری رکھنے کی ہدایت کی۔اس موقع پرطارق خان نیازی نے کمشنراورڈپٹی کمشنرکوآگ بجھانے کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی ۔