لاہور ائیر پورٹ پر 24 پروازیں متاثر، مسافر ذہنی اذیت کا شکار

جمعرات 29 جون 2017 13:56

لاہور ائیر پورٹ پر 24 پروازیں متاثر، مسافر ذہنی اذیت کا شکار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث لاہور ائیر پورٹ پر 24پروازیں متاثر ہوئیں جن میں 14 منسوخ اور 10 تاخیر کا شکار رہیں جس سے مسافروں کو ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ فلائیٹ انکوائری کے مطابق پی آئی اے کی مانچسٹر سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 710، لاہور سے سلالہ جانے والی پرواز پی کے 235 اور سلالہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 236 ، ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 264، پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 317 اور کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 316 بھی اڑان نہیں بھر سکی، لاہور سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 654 ، اسلام آباد سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 655 اور لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 899 ، پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 307، کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 312 اور ائیربلیو کی لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز 430 ،ائیربلیو کی ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز 431 اور ائیربلیو کی شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز 413 منسوخ کردی گئی، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی دمام سے آنے والی پرواز پی کے 248ڈھائی گھنٹے تاخیر سے لاہور پہنچی اور اوسلو سے آنے والی پرواز پی کے 752تین گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔اس کے علاوہ دیگر پروازیں بھی تاخیر کا شکار رہیں۔

متعلقہ عنوان :