نوازشریف کو سی پیک کے ذریعے معاشی دھماکہ کرنے کی سزا دینے کی سازش کی جا رہی ہے‘ خواجہ سعد رفیق

جمعرات 29 جون 2017 13:56

نوازشریف کو سی پیک کے ذریعے معاشی دھماکہ کرنے کی سزا دینے کی سازش کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نوازشریف کو پاک چین اقتصادی راہداری کے ذریعے معاشی دھماکہ کرنے کی سزا دینے کی سازش کی جا رہی ہے، اہلِ پاکستان مستحکم ہوتے پاکستان کے خلاف ذاتی مفادات کے لیے کٹھ پتلیاں بننے والوں کو پہچانیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 99 میں نوازشریف کوعالمی طاقتوں نے ایٹمی دھماکہ کرنے کی سزا دی اور اب تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے جہاں نوازشریف کو سی پیک کے ذریعے معاشی دھماکہ کرنے کی سزا دینے کی سازش کی جا رہی ہے۔

اس وقت جنرل پرویز مشرف اور جسٹس ارشاد حسن جیسے لوگ کٹھ پتلیاں تھیں اور عالمی طاقتوں کا کھیل پرانا ہے لیکن کٹھ پتلیاں نئی ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے مزید ٹوئٹ میں کہا کہ پہلے نام نہاد الیکشن رگنگ اور پھرغیرقانونی پاناما پیپرز کے نام پر دھول اڑانے والے سازش کی رنگ برنگی چھوٹی بڑی کٹھ پتلیاں ہیں، پاکستان چین ترکی تعلقات میں نی گرمجوشی ہمارے مشترکہ دشمنوں کے لیے ناقابل برداشت ہے ۔ اہلِ پاکستان مستحکم ہوتے پاکستان کے خلاف ذاتی مفادات کے لیے کٹھ پتلیاں بننے والوں کو پہچانیں۔