مریم نواز نہ وزیر اعظم بن سکتی ہیں نہ بنیں گی۔ عارف نظامی نے انکشاف کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 جون 2017 13:29

مریم نواز نہ وزیر اعظم بن سکتی ہیں نہ بنیں گی۔ عارف نظامی نے انکشاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جون 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی اور سینئیر تجزیہ کار عارف نظامی کا کہنا تھا کہ میں سب سے پہلے یہ کہوں گا کہ مسلم لیگ ن اتنی بڑی پارٹی ہے، نواز شریف تین مرتبہ وزیراعظم رہ چکے ہیں ، وہ اتنے بڑے سیاستدان ہیں، اصل بات یہ ہے کہ ہو سکتا ہے کہ جے آئی ٹی کے فیصلے کے بعد وہ وزیر اعظم نہ رہ سکیں۔

جے آئی ٹی دس جولائی کو سپریم کورٹ میں اپنی رپورٹ جمع کروائے گی۔ اب یہ سپریم کورٹ کے سہ رکنی بنچ کا کام ہے کہ وہ خود فیصلہ کریں گے یا پھر فُل بنچ سے کروائیں گے۔

(جاری ہے)

میں نے کسی سے دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ دونوں صورتیں ہی ہو سکتی ہیں۔ لیکن میری خبر یہ ہے کہ اگر نواز شریف کو نا اہل قرار دے دیا گیا تو مریم نواز نہ آئندہ وزیر اعظم بنیں گی اور نہ ہی اب بنیں گی۔

اگر نواز شریف ابھی نا اہل ہو گئے تو ان کی جگہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو یا پھراحسن اقبال کو بنایا جائے گا۔ کیونکہ فرنٹ پر یہی لوگ آئیں گے۔ جہاں تک بات آئندہ الیکشن کی ہے تو اس بات پر معاہدہ ہو گیا ہے کہ اگر نواز شریف نا اہل ہوئے تو آئندہ الیکشن میں کے بعد مسلم لیگ ن کی کامیابی کی صورت میں میاں شہباز شریف وزیر اعظم ہوں گے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :