فاسٹ فوڈ ڈیلیوری کرنے والے مسلمان ڈرائیور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 جون 2017 13:16

فاسٹ فوڈ ڈیلیوری کرنے والے مسلمان ڈرائیور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جون 2017ء) : لندن میں ایک فاسٹ فوڈ ڈیلیور کرنے والے ڈرائیور کی ایک انجان شخص کا بٹوہ واپس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فاسٹ فوڈ ڈیلیوری ڈرائیور پشرا احمد کو کسی اجنبی شخص کا بٹوہ لندن کی ایک سڑک پر گرا ہوا ملا جس میں کافی قیمتی سامان موجود تھا۔ احمد نے بٹوہ اُٹھا کر مطلوبہ جگہ پر اجنبی شخص کو واپس کرنے تک کی ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا ویب سائٹ یس بُک پر شئیر کر دیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

احمد نے بٹوہ واپس کرتے ہوئے اجنبی شخص کو بتایا کہ اس کے مذہب نے اسے بٹوہ واپس کرنے پر مجبور کیا۔ کیونکہ بحیثیت مسلمان ہمارے مذہب میں پیسے چوری کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ بٹوہ واپس کرنے سے قبل کیمرے میں دیکھتے ہوئے احمد نے کہا کہ مجھے یہ بٹوہ ہر حال میں اس کے مالک کو واپس کرنا ہے۔

(جاری ہے)

احمد نے بٹوہ واپس کرتے ہوئے کہا کہ آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کا بٹوہ کسی مسلمان شخص کے ہاتھ لگا ہے۔

جس پر بٹوے کے مالک جس کا نام گیون بتایا گیا ، نے احمد کا بہت شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تم بہت اچھے انسان ہو، تمہیں اندازہ بھی نہیں ہے کہ ہمیں اس بٹوے میں موجود رقم کی کتنی اشد ضرورتتھی۔ تم میں ہماری زندگی بچا لی ہے۔ احمد نے گیون کو بتایا کہ مجھے میرے مذہب نے یہ سب سکھایا ہے۔ احمد نے ویڈیو کے آخر میں پیغام دیا کہ میں اپنی اس نیکی کا اجر لینا نہیں چاہتا لیکن میں ایک پیغام ضرور دینا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ آج کل لوگ مسلمانوں کو بُرا سمجھتے ہیں، لیکن سچ یہ ہے کو اچھے اور اصل مسلمان اس بٹوے کے مالک کو ہی ڈھونڈتے جیسا میں نے کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :