سی لینڈ 27نفوس پر مشتمل دنیا کا سب سے چھوٹا ملک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 29 جون 2017 13:16

سی لینڈ 27نفوس پر مشتمل دنیا کا سب سے چھوٹا ملک
لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جون ۔2017ء) سی لینڈ کو دنیا کا سب سے چھوٹا ملک مانا جاتا ہے جس کی آبادی27افراد پر مشتمل ہے۔سی لینڈ انگلینڈ کے ساحل ایس فولک سے تقریبا دس کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔یہ ملک ایک پرانے قلعے پر موجود ہے جو کہ انگریزوں نے دوسری جنگ عظیم کے دوران تعمیر کیا تھا۔ اس ملک میں 27لوگ قیام پزیر ہیں۔اس پرانے قلعے کو رف فورٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور قوم کو مائیکرو نیشن کہا جاتا ہے، مائیکرو نیشن کا مطلب وہ قوم جسے اب تک بین القوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا۔

2012میں رائے بیٹ نے اپنے بطور شہزادہ ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ اب ان کے صاحبزادے سربراہ ہیں۔اس ملک کا کل رقبہ0۔25 کلو میٹر پر مشتمل ہے اور اس ملک میں نوکری جیسی کوئی چیز موجود نہیں، جب لوگوں کو اس چھوٹے ملک کے بارے میں انٹرنیٹ کے زریعے معلوم ہو تو لوگوں نے امداد دینا شروع کر دی، اس کے علاوہ ایک فیس بک پیج بھی موجود ہے جوجس کا نام پنسیپلیٹی آف سی لینڈ اور اسے تقریبا 92000 افراد کی جانب سے لائیک کیا جا چکا ہے اس ملک کے بارے میں جاننے کے لئے لوگ دور دور سے دیکھنے آتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم سی لینڈ کو اب تک بین القوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا اس کے علاوہ ایک اور ملک جسے دنیا کا چھوٹا ترین ملک مانا جاتا ہے جس کا نام ویٹیکین سٹی ہے جس کی کل آبادی محض آٹھ سو افراد پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :