سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ملکہ برطانیہ کے خلاف پولیس میں شکایت -ملکہ کو استثنیٰ حاصل ہے۔لندن پولیس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 29 جون 2017 13:16

سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ملکہ برطانیہ کے خلاف پولیس میں شکایت -ملکہ کو ..
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جون ۔2017ء) برطانوی شہری نے ملکہ برطانیہ کے خلاف پولیس کو شکایت درج کروائی ہے کہ انہوں نے کار میں سیٹ بیلٹ نہ پہن کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ویسٹ یارک شائر کی پولیس کے مطابق برطانیہ میں نئی پارلیمنٹ کے آغاز کے پہلے روز جب ملکہ الزبتھ پارلیمنٹ سے خطاب کے لیے جارہی تھیں تب مذکورہ شہری نے انہیں بغیر سیٹ بیلٹ کے دیکھا۔

(جاری ہے)

شہری نے پولیس کے ایمرجنسی نمبر پر کال کر کے شکایت درج کروائی تاہم پولیس نے کوئی کارروائی کرنے سے گریز کیا۔ برطانوی قوانین کے مطابق سفر کے دوران کار میں سیٹ بیلٹ پہننا لازم ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، تاہم ملکہ کو کسی بھی فوجداری یا دیوانی مقدمے کی صورت میں استثنیٰ حاصل ہے۔پولیس نے مذکورہ کال کو وقت ضائع کرنے والی کال قرار دیتے ہوئے شہریوں کو آئندہ اس قسم کی کالز سے گریز کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :