وزارت مذہبی امور نے 29نئے ٹوور آپریٹرز کو حج آپریشن میں شامل کرنے کیلئے پیشکشی خطوط جاری کر دیئے

جمعرات 29 جون 2017 13:16

وزارت مذہبی امور نے 29نئے ٹوور آپریٹرز کو حج آپریشن میں شامل کرنے ..
اسلام آباد ۔ 29 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) وزارت مذہبی امور نے 29نئے ٹوور آپریٹرز کو حج آپریشن میں شامل کرنے کیلئے پیشکشی کے خطوط جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے ’’ اے پی پی ‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے 2200نئے ٹوور آپریٹرز کو کوٹہ جاری کرنے کا حکم دیا تھا اور اس سلسلے میں عدالت عظمیٰ نے بھی سیکرٹری مذہبی امور کی سربراہی میں سی سی پی ، ایس ای سی پی اور اٹارنی جنرل پر مشتمل کمیٹی قائم کی تھی ، کمیٹی نے 2200کمپنیوں میں سے 29کمپنیوں کو 2فیصد کے حساب سے 50حاجی فی کمپنی کوٹہ دینے کا فیصلہ کیا۔

وزارت مذہبی امور نے 29نئی کمپنیوں کو پیشکش کے خطوط ارسال کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 742ٹوور آپریٹرز حج آپریشن میں حصہ لے رہے تھے۔ ذرائع نے ’’ اے پی پی‘‘ کے استفسار پر مزید بتایا کہ ابھی تک قومی ایئر لائن پی آئی اے نے فلائٹ شیڈول وزارت مذہبی امور کو ارسال کیا ہے تاہم ابھی تک ایئر بلیو ، شاہین اور سعودی ایئر لائن کی طرف سے فلائٹ شیڈول نہیں بھجوائے گئے تاہم ذرائع نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ دو ہفتوں میں حج 2017ء کیلئے وزارت مذہبی امور کی طرف سے فلائٹ شیڈول جاری کر دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :