موٹروے پر ٹرک اور گاڑی میں تصادم‘ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 29 جون 2017 12:41

موٹروے پر ٹرک اور گاڑی میں تصادم‘ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق
سرگودھا (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جون ۔2017ء) سرگودھا میں موٹروے انٹرچینج کے قریب ٹرک اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق جبکہ 8افراد شدید زخمی ہوگئے۔جمعرات کو لاہور سے کیری ڈبہ میں مری جانے والے ایک ہی فیملی کے 13افراد موٹروےانٹر چینج بھیرہ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ کا شکار اس وقت ہوئے جب پیچھے سے آنے والی ٹرک نے کیری ڈبہ کو ٹکر مار دی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں کیری ڈبہ قلابازیاں کھاتا ہوانیچے جاگرا اور مکمل طور پر تباہ ہوگیا،حادثے میں 2 خواتین اور 3بچوں سمیت 5افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 8 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال بھیرہ منتقل کر دیا گیا ہے،حادثے میں جاں بحق ہونےوالوں میں نورین، 24سالہ سدرہ اور اس کے 3کم سن بچے حمنہ ،حادیہ اور واصق شامل ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق ،حادثے کے دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :