جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 29 جون 2017 12:12

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس  کا حلف اٹھا لیا
 اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جون ۔2017ء) سپریم کورٹ کے سنیئرترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثارعمرہ کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس گئے ہیں جس کے باعث ان کی وطن واپسی تک سینئیر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ان کی حلف برداری سپریم کورٹ میں انجام پائی جہاں سپریم کورٹ کے فاضل جج صاحبان، سنیئر وکلاء، اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں دوسرے سینئر ترین جج جسٹس اعجاز افضل کی عدم موجودگی کے باعث جسٹس دوست محمد نے حلف لیا۔ آئین کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ خالی نہیں رکھا جاسکتا۔ چیف جسٹس کی غیر موجودگی کی صورت میں سنیئر ترین جج عارضی طورپریہ عہدہ سنبھالتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :