جان ابراہام کی نئی فلم ’’پرمانو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

جمعرات 29 جون 2017 12:37

جان ابراہام کی نئی فلم ’’پرمانو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) بالی وڈ اداکار جان ابراہام کی نئی فلم ’’پرمانو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جان ابراہام نے اپنے مداحوں کے ساتھ فلم ’’پرمانو‘‘ کی پہلی جھلک شئیر کی ہے ۔

(جاری ہے)

پوسٹر میں جان ابراہام ایک آرمی آفیسر کی وردی میں نظر آرہے ہیں ۔فلم کے ہدایتکار ابھیشک شرما ہیں ۔فلم میں ڈیانا پنٹی اور بومن ایرانی مرکزی کاسٹ میں شامل ہیں ۔فلم کی عکسبندی کے زیادہ تر حصے دہلی ،جیسلمر اور پوکھران میں فلمائے جائیں گے ۔فلم 8دسمبر کو ریلیزہو گی ۔

متعلقہ عنوان :