جے آئی ٹی کی رپورٹ جمع ہونے کے بعد نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ آئے گا۔ چوہدری غلام حسین کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 جون 2017 12:02

جے آئی ٹی کی رپورٹ جمع ہونے کے بعد نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ آئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جون 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ جے آئی ٹی کی سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع ہونے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ آ جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ جے آئی ٹی جب سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کو اپنی رپورٹ جمع کروائے گی تو پھر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اس پر فیصلہ کریں گے کہ پُرانا 5 رکنی بنچ کس دن اس رپورٹ پر سماعت کرے گا۔

جب 5 جج دوبارہ بیٹھیں گے تو ان میں سے دو تو پہلے ہی نواز شریف کو نااہل قرار دے چکے ہیں۔ جس کے بعد اب 5 رکنی بنچ میں سے کسی مزید ایک جج نے بھی وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے حق میں جواب دے دیا تو معاملہ ہی ختم ہو جائے گا۔ معاملہ ختم ہونے کے بعد جب ان کے جرائم کی لمبی فہرست آ جائے گی تو پھر ان کے اثاثے ضبط ہوں گے اور ان کو سزائیں ہوں گی۔ انہوں نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :